اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ایوان صدر میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی مجلس عزا میں کہا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انسانیت کو اسلام اور راہ حق سے پہچنوایا اور راہ نجات کی شناخت کروائی جبکہ امام حسین اور ان کے با وفا ساتھیوں نے دین کو صحیح راستے پر چلانے اور ہر طرح کی گمراہی سے محفوظ رکھنے کے لئے قربانی دی۔
صدر روحانی نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام ان لوگوں کے مقابلے میں ڈٹ گئے جو دین کے نام پر لادینیت کی تبلیغ کر رہے تھے اور مسجد کے نام پر کوئی اور راستہ ان کو دکھانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے صراط مستقیم، اسلام اور قرآن کی راہ کا تحفظ کیا ہے۔ ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ اگر آج اسلام اور قرآن مجید اپنی اصل شکل میں باقی ہے تو یہ انقلاب حسینی اور عاشورا کی برکت سے ہے۔
.......
/169